اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

بجلی سستی ہونے کا امکان

datetime 19  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپیہ 93پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق اپریل 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 73پیسے اضافہ بنتا ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 93پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے، بروقت موثر اقدامات سے جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بجلی صارفین کو 5سے 6روپے فی یونٹ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سے بچالیا ہے، ایل این جی کی بندش اور مہنگے فرنس آئل کے استعمال کے باوجود بجلی صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا، پاور ڈویژن نے صارفین کو ممکنہ 38ارب روپے کو اضافی بوجھ سے بچالیا ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کو 1.73روپے فی یونٹ کے اضافے پر روکا گیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل، بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافے اور سپیشل پیکیج کی بدولت صارفین کو ریلیف دیا گیا،

مقامی گیس کی اضافی فراہمی، درآمدی کول پلانٹس سے پیداوار سے لوڈمنیجمنٹ کو کم کیا گیا، پہلی سہ ماہی میں بجلی صارفین کو 65ارب روپے کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق پہلی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی بدولت صارفین کو 1.93روپے فی یونٹ ریلیف ہے، سسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے اثرات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، بلکہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود مزید ریلیف بھی فراہم کیا ہے، آئندہ ماہ ریفرنس ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا بلکہ تقریبا 20پیسے تک ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…