ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے پانڈا بانڈ نے نئی تاریخ رقم کردی

datetime 15  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستان نے عالمی مالیاتی منڈی میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ چینی کرنسی میں پانڈا بانڈز جاری کرکے ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی،

جس کے بعد مستقبل میں عالمی بانڈ مارکیٹ سے سستے اور آسان قرضوں کی راہ مزید ہموار ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دنیا کی دوسری بڑی آف شور کیپٹل مارکیٹ میں پہلی بار چینی یوآن میں پانڈا بانڈز فروخت کرنے کی پیشکش کی، جس پر عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے غیرمعمولی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے نتیجے میں پاکستان کو توقعات سے کہیں بہتر اور تاریخی رسپانس ملا۔پاکستان نے ابتدائی مرحلے میں ایک ارب 75 کروڑ یوآن مالیت کے پانڈا بانڈز فروخت کیے، جن کی مالیت تقریبا 25 کروڑ امریکی ڈالر بنتی ہے۔

ان بانڈز پر پاکستان صرف 2.5 فیصد سالانہ شرح سود ادا کرے گا، جو ملکی تاریخ میں عالمی بانڈ مارکیٹ سے حاصل کیا جانے والا سب سے سستا قرض قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو مجموعی طور پر 8.8 ارب یوآن، یعنی تقریبا 1.26 ارب امریکی ڈالر تک قرض فراہم کرنے کی پیشکشیں کیں، جو حکومت کی طلب سے پانچ گنا زیادہ ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق پاکستانی حکام کو خود بھی اتنی بڑی سرمایہ کاری اور اتنی کم شرح سود کی توقع نہیں تھی، کیونکہ ابتدائی اندازوں میں ساڑھے تین سے چار فیصد تک شرح سود متوقع تھی، تاہم عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان پر غیرمعمولی اعتماد کا اظہار کیا۔تین سالہ ساورن گارنٹی کے حامل پانڈا بانڈز پر شرح سود ڈھائی فیصد فکس رہے گی، جبکہ حکومت نے آئندہ دو برسوں میں مرحلہ وار پانڈا بانڈز کے ذریعے ایک ارب ڈالر تک قرض حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پانڈا بانڈز کی کامیاب فروخت سے نہ صرف پاکستان کا عالمی مالیاتی تشخص مضبوط ہوا ہے بلکہ مستقبل میں عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے مزید کم شرح سود پر بڑی سرمایہ کاری کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…