ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

امریکہ نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیئے

datetime 15  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)امریکا نے پاکستان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے سے تعلق رکھنے والے 450 سے زائد نایاب نوادرات واپس کر دیے ہیں،

جن میں قدیم مٹی کی مورتیاں، گندھارا تہذیب کے فن پارے اور بدھ مت سے وابستہ قیمتی آثار شامل ہیں۔نوادرات کی حوالگی کی تقریب اسلام آباد میوزیم میں منعقد ہوئی، جہاں امریکی حکام اور پاکستانی نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی معاون وزیر خارجہ ایس پال کپور نے کہا کہ یہ نوادرات پاکستان کی تہذیبی تاریخ اور ثقافتی شناخت کی علامت ہیں، اور اب انہیں ان کے اصل وطن واپس لوٹا دیا گیا ہے۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق یہ تاریخی اشیاء مین ہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے مختلف اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں کے دوران برآمد کیں۔ سفارتخانے نے بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران مجموعی طور پر 514 پاکستانی نوادرات بازیاب کروا کر واپس کیے جا چکے ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔پاکستانی حکام نے اس پیش رفت کو قومی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی آثار کی واپسی مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک مثبت اقدام ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا نے آثارِ قدیمہ کی غیر قانونی اسمگلنگ روکنے اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…