اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ مریم نوازکا محنت کشوں کو گھر دینے کا اعلان

datetime 14  مئی‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 3سال میں 5ہزار سے زائد محنت کشوں کو گھر دینے کا اعلان کیا ۔3مرلے کے پلاٹ اورگھر بنانے کیلئے قرض بھی ملے گا۔

محنت کشو، اللہ کے دوستو! آپ سب کو مبارک ہو، آپ کو اپنا گھر، اپنی چھت اور اپنا ذاتی مقام مبارک ہو۔خوشی ہے کہ اللہ نے آپ کو اپنی چھت دی، اب مالک مکان کے آنے کی فکر نہیں ہوگی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے محنت کشوں کو 720 مفت فلیٹس کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں گھر کا خرچ مشکل سے پورا ہوتا ہے، مکان کیلئے پیسے نہیں بچتے۔انہوںنے کہا کہ امیر ہو یا غریب، اپنا گھر بنتے ہی بچوں کے سر پر سایہ آ جاتا ہے اور انسان کی محنت کامیاب ہو جاتی ہے۔فی فلیٹ کو بنانے میں35لاکھ روپے خرچہ آیالیکن مزدورسے ایک پیسہ نہیں لیا،بالکل مفت دے رہے ہیں،دو بیڈ رومز ،لاؤنج،واش روم پر مشتمل بہت خوبصورت فلیٹس بنائے ہیں۔40 سال پہلے محمد نواز شریف نے جو پودا محکمہ لیبر میں لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن گیا ہے۔

محمد نواز شریف 720 خاندانوں کو گھروں کی چابیاں ملنے پر بے حد خوش ہیںـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 40 ہزار تنخواہ والا محنت کش گھر کا کرایہ دے یا بچوں کے دیگر اخراجات پورے کرے؟ـ مزدوروں کو ایک پیسہ لیے بغیر بالکل مفت گھر دے رہے ہیں،اللہ آپ کو خوشیوں سے رہنا نصیب کرے۔ آج 720 خاندانوں کو گھر دیے، ٹیکسلا میں بھی 500 گھر تیار ہیں۔ اگلے تین سال میں 5 ہزار سے زائد محنت کشوں کو گھر دیں گے۔انہوںنے کہا کہ محنت کشوں کو تین تین مرلے کے پلاٹس اور گھر بنانے کیلئے آسان قرض بھی دیں گے۔ بے حد خوشی ہے کہ ‘اپنی چھت اپنا گھر’ سکیم کے تحت صرف سوا سال میں ایک لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ایک سال میں ایک لاکھ گھر بننا شاید پوری دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد مثال ہے۔ دربدر کی ٹھوکریں کھانے والی ایک لاکھ فیملیز اپنی چھت اپنا گھر کے تحت اپنے گھروں میں شفٹ ہو چکی ہیں۔ 65 ہزار گھر زیرِ تعمیر ہیں، اگلے ساڑھے تین سال میں 5 لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کریں گے۔

سُتھرا پنجاب’ کی طرح ‘اپنی چھت اپنا گھر’ اسکیم کو بھی دنیا میں کامیاب ماڈل بن چکا ہے۔ جن کے پاس زمین نہیں، انہیں زمین بھی دیں گے اور گھر بنانے کیلئے قرض بھی۔انہوںنے کہا کہ 40 ارب روپے کی لاگت سے 15 لاکھ محنت کشوں کو ‘راشن کارڈ’ جاری کر دئیے ہیں۔راشن کارڈ کے ذریعے مزدوروں کو ماہانہ 3 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ میری ہدایت ہے کہ کنسٹرکشن سائٹس پر مزدوروں کی جان اور سلامتی کیلئے سیفٹی گیئر یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ حکومتیں آتی ہی اس لیے ہیں کہ اپنے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کریں۔ دعا کریں اللہ مجھے توفیق دے کہ میں ہر غریب کے گھر خدمت کے لئے پہنچوں اور ہر کسی کے کام آ سکوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…