ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

پاسپورٹ رینکنگ جاری، پاکستانی پاسپورٹ تنزلی کے باوجود 30ممالک میں ویزا فری سہولت کا حامل

datetime 12  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ جاری کرنے والے ادارے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے رواں ماہ کیلئے بین الاقوامی پاسپورٹ رینکنگ جاری کردی ہے

جس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ تنزلی کے باوجود 30ممالک میں ویزا فری سہولت کا حامل ہے۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس مئی 2026میں پاکستانی پاسپورٹ میں تنزلی دکھائی گئی ہے تاہم جن ممالک کے لیے فری ویزا سہولت ہے وہ برقرار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی رواں سال فروری میں بہتر ہو کر 97ویں پوزیشن پر آگئی تھی جس کے بعد جنوری میں 98اور 2025میں 103پوزیشن تھی لیکن اب 100ویں نمبر آگئی ہے۔پاکستانی پاسپورٹ میں تنزلی کے باوجود دنیا کے 30ممالک کے لیے ویزا فری سروس یا الیکٹرونک ٹریول آتھارائزیشن (ای ٹی اے)نظام تک رسائی جاری رہے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری 2026میں پاکستانی شہریوں کو 32ممالک تک رسائی حاصل تھی جبکہ جنوری میں 31 تھی تاہم یہ تبدیلی گیمبیا کی دوبارہ شمولیت کے باعث ہوئی ہے۔مزید بتایا گیا کہ مئی 2026میں یہ سہولت مزید محدود ہوئی اور 30ممالک کی سطح پر آگئی ہے، جس میں عالمی سطح پر ویزا پالیسیوں میں ردوبدل اور دو طرفہ سفری انتظامات میں تبدیلی کی عکاسی ہے۔پاکستان کو جن ممالک میں ویزا فری سروس میسر ہے، ان میں بارباڈوس، کوک آئس لینڈ، ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، مونٹسیراٹ، روانڈا، سینٹ وینسنٹ اینڈ گرینیڈائنز، گیمبیا، ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو اور وینواٹو شامل ہے۔ویزا آن ایرائیول کی سہولت برونڈی، کمبوڈیا، کیپ ویرڈے آئس لینڈ، کومورو آئس لینڈ، ڈی جبوتی، گینی بسا، مڈغاسگر، مالدیپ، نیپال، نیئو، پالا آئس لینڈ، ساموا، سینیگال، سیرالیون، ٹیمرلیسٹے اور ٹوویلو میں دستیاب ہے۔

ای ٹی اے کے حامل ممالک کینیا، سیچیلس اور سری لنکا شامل ہیں جہاں الیکٹرونک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے)درکار ہے۔خیال رہے کہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے)کے اعداد و شمار کی بنیاد پر 227میں سے 199پاسپورٹس کی درجہ بندی کرتا ہے تاہم ان ممالک کی درجہ بندی اس وقت تبدیل ہوتی ہے جب کسی ملک کی ویزا پالیسی میں تبدیلی کی جاتی ہے جس کے باعث عالمی سفری انتظامات مسلسل بدلتا ہوا محرک بن جاتا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ پاسپورٹس کی درجہ بندی میں تبدیلی کا مطلب سفری آزادی میں یک دم تنزلی کے بجائے عالمی سطح پر پالیسی میں تبدیلی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کی درجہ بندی میں ردوبدل کے باوجود پاکستانی شہری درجنوں ممالک میں داخلے کے لیے حاصل رعایتی نظام سے مستفید ہو رہے ہیں اور انہیں مختصر سفر کے لیے سہولیات برقرار ہیں۔

پاکستان کو جن ممالک میں ویزا فری اور دیگر سہولیات دستیاب ہیں ان میں بارباڈوس ویزا فری،برونڈی ویزا آن ارائیول،کمبوڈیا ویزا آن ارائیول،کیپ ویرڈے آئس لینڈ ویزا آن ارائیول،کومورو جزائر ویزا آن ارائیول،کک آئی لینڈز ویزا آن ارائیول،جبوتی ویزا آن ارائیول،ڈومینیکا ویزا فری،گنی بسا ویزا آن ارائیول،ہیٹی ویزا فری،کینیا الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن،مڈغاسکر ویزا آن ارائیول،مالدیپ آ ویزا آن ارائیول،مائیکرونیشیا ویزا فری،مونٹسیرٹ ویزا فری،نیپال ویزا آن ارائیول،نیووے ویزا آن ارائیول،پلاو جزائر ویزا آن ارائیول،روانڈا ویزا فری،ساموا ویزا فری،سینیگال ویزا فری،سیشلز الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن،سیرا لیون ویزا آن ارائیول،سری لنکا الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن،سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈائنز ویزا فری،دی گیمبیا ویزا فری،ٹیمور لیسٹے ویزا آن ارائیول،ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو ویزا فری،ٹووالو ویزا فری اوروانواتو ویزا فری شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…