ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

دو ماہ سے آبنائے ہرمز بند ،دنیا بھر میں پیٹرول کی قلت ،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

datetime 12  مئی‬‮  2026 |

تہران(این این آئی)ایران نے دو ماہ سے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جس سے دنیا بھر میں پیٹرول کی قلت ہوگئی اور

قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں تاہم ایک ملک ایسا بھی ہے جسے اس صورت حال میں سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی پابندیوں کے شکار روس کو اپریل 2026میں تیل اور گیس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس بات کا دعویٰ روس کے روزنامے کومرسانت نے روسی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے تناظر میں کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ اور اپریل میں اوسط قیمت بجٹ میں مقرر کردہ 59 ڈالر فی بیرل سے نمایاں طور پر زیادہ رہی ہے۔مارچ میں یورالز کروڈ کی قیمت 77 ڈالر فی بیرل اور اپریل میں 94.9 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ ٹیکس ادائیگیاں ایک ماہ کی تاخیر سے کی جاتی ہیں۔ اس لیے مئی میں اضافی آمدن کے بڑھنے کا امکان بھی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں ادا کیے جانے والے تیل و گیس ٹیکس اسی بنیاد پر شمار کیے جائیں گے تاہم اس میں اضافی آمدن پر ٹیکس شامل نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ اقتصادی ترقی کی وزارت کے ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے چار مہینوں میں یورالز کروڈ کی اوسط قیمت بھی اس سطح سے زیادہ یعنی 64.4 ڈالر فی بیرل رہی۔

گو کہ سال بہ سال موازنہ میں موجودہ صورتِ حال اتنی بہتر نہیں لگتی تاہم توقع ہے کہ یہ فرق کم ہو جائے گا کیونکہ گزشتہ سال اپریل سے تیل کی قیمتیں گرنا شروع ہو گئی تھیں اور دسمبر میں 39.2 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں۔دوسری جانب بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے بتایا کہ مارچ میں روسی پیداوار میں کمی نہیں آئی بلکہ یہ فروری کے 8.67 ملین بیرل یومیہ سے بڑھ کر 8.96 ملین بیرل یومیہ ہوگئی۔اسی طرح ایک اور عنصر جو حتمی آمدن کو متاثر کر سکتا ہے وہ روبل کی شرحِ مبادلہ ہے جو تیل اور گیس کے بنیادی ٹیکس یعنی معدنی وسائل نکالنے کے ٹیکس کے حساب کے فارمولے میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…