بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

نیٹ بلنگ پراجیکٹ کے تحت سولر صارفین کیلئے لائسنس کے شرط برقرار

datetime 12  مئی‬‮  2026 |

لاہور ( این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط برقرار رکھی گئی ہے

۔ذرائع کے مطابق ایک سے 25 کلوواٹ تک سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کو بھی نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔حکام کے مطابق 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کیلئے لائسنس فیس معاف کر دی گئی ہے، تاہم لائسنس جاری کرنے کے اختیارات بدستور نیپرا کے پاس ہی رہیں گے۔ذرائع کے مطابق سولر سسٹم نصب کروا کر نیٹ میٹرنگ کنکشن حاصل کرنے والے صارفین کو آن لائن پورٹل پر درخواست دینا لازمی ہوگا۔ اس پورٹل کے ذریعے صارفین کو لائسنس کے حصول کیلئے اپنی درخواست نیپرا کو بھجوانا پڑے گی۔نیپرا لائسنس کے بغیر صارفین آن لائن پورٹل پر اپنی درخواست جمع نہیں کروا سکیں گے جبکہ جن صارفین نے جنریشن لائسنس نیپرا کو جمع کروایا، ان کی درخواستوں کی منظوری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ک پاور ڈویژن نے 25 کلوواٹ تک سولر سسٹمز کیلئے لائسنس کی شرط ختم کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم اس درخواست پر صرف فیس معاف کی گئی جبکہ آن لائن پورٹل پر لائسنس کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ نیپرا کی جانب سے 25 کلوواٹ تک سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم کرنے یا برقرار رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…