بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

آٹا بھی لگژری آئٹم میں شمار ہونے لگا، ملک بھر میں قیمت کو پر لگ گئے

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا جبکہ کراچی کے عوام اب بھی سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادار شماریات کی تازہ دستاویزات کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران مختلف شہروں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 100 روپے مہنگا ہوکر 2600 روپے تک پہنچ گیا جبکہ اس سے قبل یہی تھیلا تقریبا 2500 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔لاہور میں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک رہی جہاں ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 290 روپے تک کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح پشاور میں 150 روپے اور خضدار میں 140 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی شہری مہنگائی کے نئے جھٹکے سہنے پر مجبور ہیں جہاں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 93 روپے تک اضافہ ہوگیا۔ راولپنڈی میں 80 روپے جبکہ بنوں میں 50 روپے تک قیمت بڑھی۔

دستاویز کے مطابق کوئٹہ میں 30 روپے اور ملتان میں 27 روپے تک اضافہ سامنے آیا جس کے بعد عام شہریوں کیلئے روزمرہ ضروریات پوری کرنا مزید مشکل بنتا جارہا ہے۔ماہرین نے کہا کہ آٹے سمیت بنیادی اشیائے خورونوش کی مسلسل بڑھتی قیمتیں متوسط اور غریب طبقے کیلئے شدید معاشی دبا کا باعث بن رہی ہیں جبکہ عوام حکومت سے فوری ریلیف کے منتظر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…