پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

datetime 9  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی)آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کیلئے 1.29ارب ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان جائزہ کیلئے واشنگٹن میں اجلاس ہوا۔ایگزیکیٹیو بورڈ نے اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.29ارب ڈالر قرض جبکہ 1.09ارب ڈالر کی قسط کی منظوری بھی دے دی۔اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف فنڈکی 20کروڑ ڈالر کی پہلی قسط منظور کی گئی، پاکستان نے 37ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024میں حاصل کیا تھا۔ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالرکی پہلی قسط ستمبر 2024میں ملی تھی ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 میں ملی تھی ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری کے بعد 1.29ارب ڈالر اسٹیٹ بینک منتقل ہوجائیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق قرض کی یہ رقم ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کے تحت فراہم کی جائے گی، منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (EFF)پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF)کے تحت 210ملین ڈالر اضافی موصول ہوں گے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 27مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستان نے مالیاتی نظم و ضبط، ٹیکس اصلاحات اور دیگر معاشی شرائط پر عملدرآمد مکمل کیا۔

ایگزیکٹو بورڈ نے اسی معاہدے کی روشنی میں قرض قسط کی حتمی منظوری دی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان نے تمام پیشگی اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد قرض منظوری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…