بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

datetime 20  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے،

جس کے باعث توانائی کے شعبے میں دباؤ مزید بڑھنے لگا ہے۔ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے پیٹرولیم ڈویژن سے ایل این جی کے 4کارگو منگوانے کی درخواست کی ہے تاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے۔پاور ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ اگر مطلوبہ ایل این جی دستیاب نہ ہوئی تو ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔خط میں خبردار کیا گیا کہ ایل این جی کی عدم دستیابی کی صورت میں بجلی کی پیداوار کے لیے مہنگا ڈیزل استعمال کرنا پڑے گا، جس سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کے استعمال سے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا اضافی بوجھ بھی پڑ سکتا ہے، جو عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔خط میں کہا گیا کہ بجلی کی پیداوار کے لیے آر ایل این جی (Re-gasified LNG) انتہائی اہم ہے، اور اس کی بروقت فراہمی نہ ہونے کی صورت میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے۔پاور ڈویژن نے پٹرولیم ڈویژن سے مطالبہ کیا کہ قطر سمیت دیگر ذرائع سے ایل این جی کارگو کی فوری درآمد کے لیے انتظامات کیے جائیں تاکہ توانائی بحران سے بچا جا سکے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…