بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

تیل و گیس کی قیمتوں میں کمی میں کتنا وقت لگ سکتا ہے؟ماہرین کی وارننگ

datetime 10  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)عالمی ماہرین نے کہاہے کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان نازک جنگ بندی کے باوجود تیل اور گیس کی قیمتوں کو معمول پر آنے میں ابھی کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

حالیہ کشیدگی کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر بند کر دیا تھا، اس رکاوٹ کے باعث عالمی منڈی میں شدید بحران پیدا ہوا اور قیمتیں تیزی سے بڑھ گئیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے باوجود جب تک اس اہم سمندری راستے سے جہازوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بحال اور مستحکم نہیں ہوتی، قیمتوں میں کمی ممکن نہیں۔توانائی کے شعبے سے منسلک ماہرین کا کہنا تھاکہ یہ عالمی تیل مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے، تیل کی ترسیل میں رکاوٹ، انفرااسٹرکچر پر حملے اور بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات نے صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ایل این جی اور دیگر توانائی ذرائع کی بحالی میں بھی 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں جبکہ کچھ ممالک نے ذخیرہ کرنے کی کمی کے باعث تیل کی پیداوار بھی عارضی طور پر بند کر دی ہے

جس سے سپلائی مزید متاثر ہوئی ہے۔ادھر عالمی مالیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اس بحران کے باعث عالمی معیشت کی شرحِ نمو کم ہو سکتی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ بتایا گیا ہے کہ اگرچہ جنگ بندی ہو چکی ہے لیکن خطے میں غیر یقینی صورتِ حال اور رسد کے خطرات کی وجہ سے تیل کی قیمتیں فوری طور پر کم ہونے کا امکان نہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…