منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ٹرین کا سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

datetime 10  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے،

کیونکہ محکمہ ریلوے نے بند پڑے کئی روٹس کو دوبارہ فعال بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ طویل اور اندرونِ ملک سفر کے لیے ریل کو ترجیح دیتے ہیں، جس کے باعث روزانہ ہزاروں مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام نے بند کیے گئے 9 روٹس کی بحالی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس سے سفری سہولیات میں بہتری آنے کی توقع ہے۔اس حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت اور پاکستان ریلویز کے درمیان اشتراک پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ان روٹس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران لاہور سے راولپنڈی تک فاسٹ ٹرین منصوبے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا،

اور بتایا گیا کہ نیسپاک کی جانب سے 8 سب اربن لوپس کی فزیبلٹی مکمل ہونے کے بعد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔سینئر وزیر کے مطابق ان منصوبوں کی تکمیل میں پنجاب حکومت اور ریلوے کی مشترکہ کاوشیں شامل ہوں گی، جبکہ ان روٹس کی بحالی سے 8 کروڑ سے زائد افراد کو سفری سہولت میسر آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…