منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

مشرق وسطیٰ کشیدگی سے پاکستان سمیت کئی ممالک متاثر ،تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ،مہنگائی کا دباؤ بڑھ گیا

datetime 10  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی سے پاکستان سمیت کئی ممالک متاثر ہیں، تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور مہنگائی کا دباؤ بڑھ گیا۔

عالمی بینک نے پاکستان سمیت علاقائی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی 4.2 فیصد کے سالانہ ہدف سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 3 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، اس سال پہلے اندازہ 3.4 فیصد تھا، اب کم ہو کر 3 فیصد رہ گیا۔عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی شرح نمو 3.1 فیصد رہی، 2026 میں مہنگائی بڑھ کر 7.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے خسارے میں جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے، مالی سال 2026 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.2 فیصد ہو سکتا ہے، البتہ مالی خسارہ کم ہو کر 4.3 فیصد رہنے کا امکان ہے

اس کے علاوہ خلیجی ممالک سے ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ ہے، سیاحت اور سرمایہ کاری پر بھی منفی اثرات متوقع ہیں، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی دیکھی گئی، توانائی قیمتوں میں اضافہ معیشت کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حکومت نے شوگر سیکٹر میں بڑی اصلاحات کا اعلان کیا، چینی کی قیمتوں اور برآمدات پر حکومتی کنٹرول ختم ہوگا، کسانوں کو گنے کی کاشت میں مکمل آزادی دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…