اسلام آباد (این این آئی)ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان اوجی ڈی سی ایل کے مطابق رواں سال کے پہلے3ماہ میں3010بیرل یومیہ تیل،32ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ کیا گیا۔ ننے دریافت کنوں سے1,090بیرل یومیہ تیل،2.5ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس پیداوار حاصل کی گئی۔ترجمان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے670بیرل یومیہ تیل اور 1.25ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اوجی ڈی سی ایل کی مجموعی پیداواری صلاحیت 37ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔بیان کے مطابق جون 2026ء تک تیل کی پیداوار 40ہزار بیرل یومیہ تک بڑھانے کا ہدف مقرر ہے، پرانی فیلڈزسے زیادہ پیداوار کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔



















































