بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی

datetime 7  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کی شرح میں اضافہ نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں پمپس بند کرنے کی وارننگ دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ ڈیلرز کا مارجن انتہائی کم رکھا گیا ہے جس سے کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر مارجن میں اضافہ نہ کیا تو پمپ بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اسی موقع پر ایسوسی ایشن کے رہنما ہمایوں خان نے بھی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود ڈیلرز کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو کئی پیٹرول پمپس خود ہی بند ہونا شروع ہو جائیں گے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…