منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دیں

datetime 4  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا

جس میں پاکستان کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دی جائیگی، آئی ایم ایف کو دوست ممالک نے قرض کے رول اوور کی یقین دہانی کرا دی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت خزانہ حکام نے کہا کہ 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی اگلی قسط ملنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے آر ایس ایف پروگرام کی 21کروڑ ڈالر کی اگلی قسط بھی ملے گی۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دیں ہیں، آئی ایم ایف کو پیٹرولیم پر ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق اعتماد میں لیا گیا، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ صارفین کو منتقل کرنے سے پہلے فنڈ سے مشاورت کی، ٹارگٹڈ سبسڈی کی رقم موجودہ مالی سال کے بجٹ سے خرچ ہوگی۔ مشکل حالات کیلئے 300ارب کے ہنگامی فنڈز بھی دستیاب ہیں۔حکام کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کے ڈیپازٹس طویل مدت کیلئے روول اوور کرنے پر بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف کو دوست ممالک کے قرض کے رول اوور کی یقین دہانی کرا دی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان میں سعودی عرب کے 5ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں، چین کے 4ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں،

یو اے ای کے 2ارب ڈالر رواں ماہ اور 1ارب ڈالر کی واپسی جولائی میں میچور ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو توازن ادائیگی کا فوری مسئلہ درپیش نہیں، ان ڈیپازٹس کے مزید رول اوور کیلئے عرب امارات کی حکومت سے رابطے میں ہیں، یو اے ای پاکستان کے ذمہ قرضہ جلد رول اوور کر دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…