منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا گیا

datetime 3  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو ہدایت دی ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافے سے متعلق جاری کیا گیا

نوٹیفکیشن واپس لے لیا جائے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 5 اپریل سے نافذ ہونے والا مجوزہ اضافہ فی الحال معطل کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنا مناسب نہیں۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شہری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے حکومت وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر یکجہتی ضروری ہے۔ان کی ہدایت پر این ایچ اے کی جانب سے یکم اپریل کو جاری کیا گیا ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا،

اور مالی سال 2025-26 کے دوران ٹول پلازہ فیس میں کوئی اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔مزید برآں، وفاقی وزیر نے ایم 10 منصوبے کو مقررہ دو سالہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے وسائل کے شفاف اور مؤثر استعمال پر بھی زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…