منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی شہری ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 3  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر پاکستانی عوام کی جانب سے دیے جانے والے ٹیکس کی تفصیل سامنے آ گئی ہے۔

وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول قیمت میں 46 فیصد ٹیکس و منافع جات شامل ہے، ایک لیٹر پیٹرول پر شہری 211 روپے 26 پیسے صرف ٹیکس ادا کرتے ہیں، پیٹرول کی ایکس ریفائنری پرائس 247 روپے 15پیسے ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک لیٹر ڈیزل پر شہری 59 روپے 12 پیسے ٹیکس ادا کرتے ہیں، ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس461 روپے 23 پیسے ہے۔وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 24 روپے 12 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 7 روپے 52 پیسے ان لینڈفریٹ مارجن بھی بھی شامل ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول آئل پر مارکیٹنگ کمپنی کا 7 روپے87 پیسیمنافع شامل ہے۔دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن بھی ہے۔ایک لیٹر پیٹرول قیمت میں 160 روپے 61 پیسے کی لیوی عائد ہے، فی لیٹر پٹرول قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائمٹ سپورٹ لیوی کے بھی شامل ہیں۔

ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 11.36 فیصد ٹیکس اور منافع جات شامل ہے، ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں 59 روپے 12 پیسے کے ٹیکس اور منافع جات شامل ہیں۔ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے، ایک لیٹر ڈیزل پر 35روپے 74پیسیکسٹم ڈیوٹی ہے جبکہ ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں 4 روپے 37 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن شامل ہے۔ فی لیٹر ڈیزل قیمت میں7روپے87پیسےآئل مارکیٹنگ کمپنی کامنافع شامل ہیں۔ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں 8 روپے 64 پیسے پیٹرول پمپ ڈیلرز کا کمیشن اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی صفر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…