منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پبلک ٹرانسپورٹ، گرین اور اورنج لائن بس پر سفر بالکل مفت! بڑا اعلان ہو گیا

datetime 3  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے قومی بچت اور کفایت شعاری پروگرام کے تحت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنجاب میں اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے،

جن کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے شہریوں کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شہروں میں سرکاری ٹرانسپورٹ بغیر کرائے کے دستیاب ہوگی۔ اس فیصلے کے تحت اورنج لائن، میٹرو بس، اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بس سروسز میں بھی مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ حکومت نے کسانوں کی معاونت کے لیے مالی امداد اور ڈیزل پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کو بھی ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت دی جائے گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور وزیراعظم کی قیادت میں اربوں روپے کا بوجھ برداشت کر کے شہریوں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی اور مہنگے درآمدی تیل کے باعث پاکستان کو بھی معاشی دباؤ کا سامنا ہے، اس لیے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، جبکہ حالات بہتر ہونے پر عوامی مشکلات میں مزید کمی لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…