منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ٹرانسپورٹرز نےانٹر سٹی کرایوں میں حیران کن اضافہ کردیا

datetime 3  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی ازخود اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

جہاں مختلف روٹس پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے انٹرسٹی سفر کے کرایوں میں ایک ہزار سے لے کر ڈھائی ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ مثال کے طور پر لاہور سے کراچی کا کرایہ جو پہلے 8 ہزار 600 روپے تھا، بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 3 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے، لاہور سے پشاور 3500 سے 4600 روپے، جبکہ لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1550 سے بڑھا کر 2550 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1350 سے 2350 روپے، رحیم یار خان کا 4250 سے 5300 روپے، مری کا 3300 سے 4500 روپے اور ملتان کا 2800 سے 3700 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کرایوں میں کوئی سرکاری اضافہ نہیں کیا گیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق نئی کرایہ فہرستیں ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد تیار کی جا رہی ہیں اور قیمتوں کا تعین پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی لاگت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…