منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی اے کا سموں کے اجرا کیلئے نیا سیکیورٹی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 3  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)بائیومیٹرک سسٹم رائج ہونے کے باوجود غیرقانونی موبائل فون سمز کے اجرا کا سلسلہ بند نہ ہو سکا ۔

جعلی سازوں کے نت نئے طریقوں کے توڑ کیلئے پی ٹی اے کا بھی نیا سیکیورٹی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ ۔ اب انگلیوں کے نشانات کے ساتھ صارف کے چہرے کی تصدیق کے بعد ہی سم جاری ہوا کرے گی ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے اب سموں کے اجرا کے لئے جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروانے جا رہا ہے ۔ جس کے تحت صارفین کی شناخت کے لئے نہ صرف انگلیوں کے نشانات بلکہ چہرے کی تصدیق بھی لازمی قرار دی جائے گی ۔حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ بائیومیٹرک نظام کے باوجود جعلساز سلیکون سے تیار کردہ جعلی انگلیوں اور فنگر پرنٹس کے ذریعے سم حاصل کر لیتے ہیں ۔ بعض عناصر دوسروں کی شناخت چوری کر کے بھی غیرقانونی سمز جاری کروا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے فیشل ویری فکیشن نظام کو جلد از جلد نافذ کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

نئے نظام کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے تاکہ سم رجسٹریشن کا عمل مزید محفوظ اور مثر بنایا جا سکے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ چہرے کی تصدیق کو لازمی قرار دینے سے جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعے سموں کے اجرا کا راستہ بند ہوگا اور ایک فول پروف نظام کے ذریعے دہشت گردی، فراڈ اور دیگر جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…