منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

خطے کی کشیدہ صورتحال کے اثرات ، پاکستان میں مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 2  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)خطے کی کشیدہ صورت حال کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے لگے، ملک میں مارچ میں مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 1.18 فیصد کا اضافہ ہوا۔مارچ 2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 7.30 فیصد ہوگئی جو اگست 2024 کے بعد مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2025 سے لے کر مارچ2026 کے دوران اوسط مہنگائی 5.67 فیصد رہی۔فروری2026 میں مہنگائی بڑھنیکی سالانہ شرح 6.98 فیصد اور مارچ 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.7 فیصد تھی۔گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.96 فیصد اور شہروں میں 1.34 فیصد بڑھ گئی اوردیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 7.17فیصد ہوگئی جبکہ شہروں میں یہ شرح سالانہ شرح 7.39فیصد ہوگئی۔واضح رہے کہ مارچ کے لیے وفاقی وزارت خزانہ نے مہنگائی کا تخمینہ ساڑھے 7 سے ساڑھے 8 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…