بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

روزگار کی تلاش،یو اے ای جانیوالے پاکستانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

datetime 1  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)مشرقِ وسطی میں روزگار کے رجحانات میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے،

جہاں متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026ء میں 9,533پاکستانی یو اے ای گئے، جو گزشتہ سال اسی ماہ کے 2,271افراد کے مقابلے میں 320 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق فروری 2026ء میں یو اے ای جانے والوں کی تعداد 14,035رہی، جو 692فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ جنوری میں بھی 505فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، یوں سال 2026کے پہلے تین ماہ میں یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد میں 1500فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں مجموعی طور پر 57فیصد کمی آئی ہے تاہم اس کے باوجود تین ماہ کے دوران 57,500سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے، صرف مارچ میں 23,366افراد وہاں منتقل ہوئے۔علاوہ ازیں قطر جانے والوں کی تعداد میں بھی 110 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

جبکہ رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 17,687 پاکستانی قطر منتقل ہوئے، تاہم مارچ میں اس تعداد میں معمولی کمی نوٹ کی گئی۔اسی طرح کویت جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں تین ماہ میں 184افراد گئے، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 41 تھے۔ماہرین کے مطابق یہ رجحان خلیجی ممالک میں بدلتی معاشی صورتحال اور روزگار کے مواقع میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے باعث پاکستانی افرادی قوت نئے مواقع کی تلاش میں مختلف ممالک کا رخ کر رہی ہے۔



کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…