جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بڑی خوشخبری! پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان میں قدرتی گیس کے نئے اور بڑے ذخائر سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جسے توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا ہے کہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو-1 نامی کنویں سے گیس کی کامیاب دریافت ہوئی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کنویں سے یومیہ تقریباً 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل کی جا سکے گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سہتو-1 کنویں میں 3390 پی ایس آئی کا پریشر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو مضبوط ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کنویں کی کھدائی کا کام دسمبر 2025 میں شروع کیا گیا تھا، جبکہ 3870 میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کے بعد گیس کے ذخائر تک رسائی حاصل ہوئی۔

کمپنی کے مطابق اس منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 95 فیصد جبکہ جی ایچ پی ایل کا 5 فیصد ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت سے نہ صرف ملکی گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ توانائی کے جاری بحران میں بھی کچھ حد تک کمی آنے کی توقع ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…