جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹیلی نار پاکستان اور یوفون کے انضمام کو پی ٹی اے کی منظوری، ملک کا نیا سب سے بڑا ٹیلی کام نیٹ ورک بننے کی جانب پیش قدمی

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی نار پاکستان اور یوفون کے مجوزہ انضمام کو تکنیکی سطح پر منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اس عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، جو اس ڈیل کی پیرنٹ کمپنی ہے، جلد ہی اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باقاعدہ آگاہ کرے گی۔ تاہم انضمام کو حتمی شکل دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے قانونی منظوری حاصل کرنا ابھی باقی ہے، جس کے مکمل ہونے میں تقریباً چار ہفتے لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انضمام کے بعد بننے والی نئی کمپنی کے صارفین کی تعداد تقریباً 7 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ جائے گی، جس سے یہ ادارہ مارکیٹ میں ایک مضبوط حریف کے طور پر سامنے آئے گا۔

اس عمل کے تحت دونوں کمپنیوں کے نیٹ ورکس کو آپس میں ضم کیا جائے گا تاکہ سروس کوریج کو بہتر بنایا جا سکے، جبکہ اخراجات کم کرنے کے لیے موبائل ٹاورز کی تعداد کو بھی متوازن بنایا جائے گا۔ابتدائی مرحلے میں کچھ صارفین کے دیگر کمپنیوں کی جانب منتقل ہونے کا امکان موجود ہے، تاہم طویل مدت میں یہ انضمام پاکستان کی ٹیلی کام مارکیٹ کی مسابقتی صورتحال کو نمایاں طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…