منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

قومی بچت مرکز نے 200روپے مالیت والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی بچت مرکز نے 200 روپے مالیت والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔200روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی فیصل آباد میں منعقد ہوئی، جس کے نتائج کا قومی بچت مرکز نے اعلان کر دیا ہے۔

قرعہ اندازی نتائج کے مطابق 200 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 591284 نے 750,000 روپے کا پہلا انعام جیتا ہے۔اس کے علاوہ پانچ خوش نصیب ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔جو پانچ خوش نصیب ڈھائی لاکھ کے انعام کے حقدار قرار پائے ہیں۔ وہ بانڈ نمبرز 293000، 811470، 721418، 473127، اور 659859 ہیں۔اس کے علاوہ درجنوں خوش نصیب 1250 روپے کا تیسرا انعام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔200روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کی جانے والی باقاعدہ سیریز کا حصہ ہے، جو سرمایہ کاروں کو اپنی سرمایہ کاری کے دوران متواتر قرعہ اندازی میں شرکت کرنے کی اجازت دیتی ہے۔200روپے کے انعامی بانڈز کی 2026 میں اگلی قرعہ اندازی 15 جون کو کراچی، 15 ستمبر کو مظفر آباد اور 15 دسمبر کو پشاور میں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…