منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کھلی ہے، ایرانی قونصل جنرل کا بڑا بیان

datetime 17  مارچ‬‮  2026 |

کراچی (نیوز ڈیسک): ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پاکستانی بحری جہازوں کے لیے بدستور کھلی ہے اور وہ اس راستے سے آمد و رفت جاری رکھ سکتے ہیں۔

جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خام تیل یا گیس لے جانے والے جہاز اگر ایرانی حکام سے رابطہ کریں تو انہیں اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کے علاوہ دیگر کئی ممالک کے جہاز بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ یہ پابندی صرف امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں تک محدود ہے، جبکہ دیگر ممالک کے لیے یہ راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ممالک جارحانہ کارروائیوں میں شامل نہیں، ان کے لیے آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارت کے لیے دستیاب ہے۔

ادھر ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکر “کراچی” حال ہی میں آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے ایران کے ساحل کے قریب سے گزرا۔ یہ جہاز ایرانی جزائر لارک اور قشم کے درمیان ایک تنگ سمندری راستے سے ہوتا ہوا خلیج عمان کی جانب روانہ ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس ٹینکر میں 8 کروڑ لیٹر سے زائد تیل موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…