منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز کی مارکیٹ سے خریداری پر پابندی عائد

datetime 17  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز کی مارکیٹ سے خریداری پر پابندی عائد کر دی اور میٹر کے لیے نئی قیمتیں اور قواعد و ضوابط بھی جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، لیسکو نے سنگل فیز میٹر کی قیمت 11,666روپے مقرر کر دی ہے جبکہ میٹر کی قیمت کے علاوہ صارفین کو سکیورٹی چارجز علیحدہ ادا کرنے ہوں گے۔ سکیورٹی چارجز کا ڈیمانڈ نوٹس صارف کے لوڈ کے مطابق جاری کیا جائے گا۔کمپنی کو اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹر کا سٹاک ملنے پر خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل میٹرز کا سٹاک نہ ہونے کی وجہ سے خریداری کا عمل آٹ سورس کر دیا گیا تھا، جس کے دوران لیسکو نے بہت کم صارفین کو این او سی جاری کیے تھے۔

صارفین نے این او سی کی بنیاد پر میٹر لے کر کنکشن حاصل کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پابندی اور قیمتوں کے نفاذ کا مقصد صارفین کو میٹر کی شفاف دستیابی اور سکیورٹی چارجز کی مناسب تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔ صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئی ہدایات کے مطابق ہی میٹر کی خریداری کریں اور غیر قانونی ذرائع سے خریداری سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…