ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

مستحقین کا پیسہ ہڑپ ہونے کا انکشاف، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، اہم شواہد برآمد

datetime 17  مارچ‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن اور مستحقین کا پیسہ ہڑپ کرنے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے بڑے پیمانے پر سرچ اور سیزر آپریشن کیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے انکوائری نمبر 13/2026 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔انکوائری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ منظم کرپشن سے متعلق تھی،ایف آئی اے ٹیم نے بی آئی ایس پی کے ملیر اور کورنگی دفاتر میں سرچ اور سیزر آپریشن کیے۔کارروائی کے دوران متعدد اہم ریکارڈ اور شواہد برآمد کیے گئے،برآمد شدہ اشیاء میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر متعلقہ دستاویزات شامل ہیں،غیر قانونی کٹوتیوں سے متعلق چھپائی گئی شکایات بھی برآمد ہوئیں،کچھ مستحقین کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک منظم گروہ بی آئی ایس پی کے مستحقین کا استحصال کر رہا تھا،تمام برآمد شدہ مواد کو قانونی تقاضوں کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،ایف آئی اے عوامی فلاحی فنڈز کے تحفظ اور مستحق افراد تک شفاف انداز میں پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…