جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

datetime 16  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث توانائی کے بحران سے متعلق خدشات بھی بڑھنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 0.88 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 99 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی تقریباً 1.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ 104 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔امریکی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو توانائی کا عالمی بحران مزید سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے۔تیل کمپنیوں کے مطابق آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور قیمتوں کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اسی راستے سے گزرتا ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل پر عالمی برادری کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ جاپان نے بھی اس خطے میں اپنے جنگی بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…