بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی اے نے موبائل پیکجز مہنگے کرنے پر پابندی عائد کر دی، نئی قیمتوں کے لیے پیشگی اجازت لازمی

datetime 13  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے موبائل پیکجز مہنگے کرنے پر عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ٹیلی کام کمپنیوں کو ماہانہ بنیاد پر قیمتیں بڑھانے سے روک دیا،

نئے پیکج یا قیمتوں میں اضافے سے پہلے پی ٹی اے کی اجازت لازمی قرار دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کو پیکجز کی قیمت 30دن بعد بڑھانے کی اجازت بھی ختم کر دی ۔ اب کسی نئے پیکج کے اجراء یا موجودہ پیکجز مہنگے کرنے سے پہلے پی ٹی اے کی پیشگی اجازت لازمی ہو گی۔حکام کا کہنا ہے کہ نئے ضابطوں کے تحت موبائل پیکجز کی قیمتیں ہر مہینے نہیں بڑھائی جا سکیں گی بلکہ قیمتوں میں اضافہ صرف سہ ماہی بنیادوں پر ممکن ہو گا۔ پی ٹی اے نے مارکیٹ میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز کی سخت نگرانی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025ء نافذ کر دیئے گئے ہیں جن کے تحت کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد ہوں گی۔ذرائع کے مطابق کمپنیوں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 10سے 20فیصد تک اضافے کی اجازت دی جا سکے گی۔



کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…