منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے مہینے کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس کے صارفین کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 2.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت بڑھ کر 13.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کے لیے بھی درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق اس کی قیمت میں 2.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 12.53 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی اشارہ دیا ہے کہ آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، تاہم موجودہ حالات کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ادھر سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ پاکستان میں پٹرول کی درآمد میں تقریباً 20 دن لگتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر بروقت قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جاتا تو آئل کمپنیوں کے لیے ایندھن درآمد کرنا مشکل ہو جاتا اور ملک میں فیول کی شدید کمی کا خطرہ پیدا ہو سکتا تھا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں ایسی صورتحال کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے، جبکہ بھارت اب بھی ایندھن پر سبسڈی دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…