جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

datetime 11  مارچ‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے اور جواب میں آبنائے ہرمز کی بندش سمیت خلیجی ممالک میں

ایران کے حملوں سے پیدا ہونے والی جنگ کے بعد سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھا دیکھا گیاہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں اور مفادات پر ایران کے حالیہ حملوں کے بعد تیل کی فی بیرل قیمت ایک سو بیس ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔البتہ خام تیل کی قیمت تقریباً نوے ڈالر فی بیرل تک گرگئی ہے تاہم جنگ کی غیریقینی صورت حال کے باعث اب بھی خام تیل کی قیمتوں سے متعلق خدشات برقرار ہیں اور اتار چڑھاو دیکھا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دھمکی دی تھی کہ اگر آبنائے ہرمز میں تیل کی سپلائی کو روکا گیا تو ایران کو سخت ترین کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے تیل کی عالمی قیمتوں میں استحکام کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس سے قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب فرانس نے بھی قبرص کے دورے میں کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے طیارہ بردار بحری بیڑے اور ہیلی کاپٹرز پر مشتمل سیکیورٹی اسکواڈ بھیجا جائے گا۔ادھر ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز میں غیر ملکی بحری جہازوں بالخصوص امریکا اور اسرائیل سے تعلق رکھنے والوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جنگ کے خاتمے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جلد ہوگا لیکن اس ہفتے ممکن نہیں ہے البتہ آبنائے ہزمز میں ایرانی حملے جاری رہے تو جنگ طول پکڑ سکتی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…