جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

توانائی بحران،حکومت نے ہفتے میں دفاتر کی 3چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

datetime 10  مارچ‬‮  2026 |

تمام وفاقی و صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20یا 3لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر 2دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے ورک فرام ہوم کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفت روزہ نیا شیڈیول جاری کر دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں چار دن کام اور تین دن یعنی جمعے سے اتوار تک تعطیلات ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اعلیٰ سرکاری افسران کی رضاکارانہ طور پر تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں میں چار روزہ ورک ویک کے تحت دفاتر پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کھلے رہیں گے اور جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20یا 3لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر 2دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیاجس کی نقول وفاقی وزرائ، مشیروں، وزیراعظم کے معاونین خصوصی، تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے سیکرٹریز، صوبائی حکومتوں کے چیف سیکرٹریز، الیکشن کمیشن، اعلیٰ عدلیہ، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…