منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ہفتہ وار اضافی چھٹی کب ہوگی؟ حکومت نے فیصلہ کر لیا

datetime 10  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت اور اخراجات میں کمی کے لیے ہفتہ وار ایک اضافی تعطیل دینے سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کفایت شعاری اور توانائی کے مؤثر استعمال سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ہفتے میں اضافی تعطیل جمعہ کے روز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عالمی حالات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اعلان کردہ اقدامات پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ کفایت شعاری کے تحت کیے جانے والے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے تاکہ ان کے حقیقی نتائج اور اثرات کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔انہوں نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت جاری کی کہ وہ ان اقدامات پر مکمل طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت بند کی جانے والی سرکاری گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو فراہم کی جائیں۔مزید برآں ورک فرام ہوم کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے تمام وزارتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…