منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کیسا ہوگا؟ ڈیزائن لیک

datetime 10  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون سے متعلق افواہیں اور لیکس مسلسل سامنے آ رہی ہیں،

اور اب اس ڈیوائس کے ممکنہ ڈیزائن کی نئی جھلک بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ایپل مصنوعات کے بارے میں معلومات لیک کرنے والے ایک صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر مبینہ طور پر آئی فون فولڈ کے تھری ڈی خاکے شیئر کیے ہیں۔ ان خاکوں میں دکھایا گیا ہے کہ یہ فون سائز کے لحاظ سے موجودہ فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کے مقابلے میں کچھ بڑا ہو سکتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ اس ڈیوائس کے ڈیزائن سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہوں۔ مختلف رپورٹس میں اس بات کی نشاندہی کی جا چکی ہے کہ ایپل اپنی پہلی فولڈ ایبل ڈیوائس پر تیزی سے کام کر رہا ہے اور امکان ہے کہ اسے ستمبر 2026 میں متعارف کرایا جائے گا۔اس سے قبل بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں اس فون کے ممکنہ نام اور قیمت کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی اسے “آئی فون الٹرا” کے نام سے پیش کر سکتی ہے اور اس کی قیمت دو ہزار ڈالر سے زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ “الٹرا” نام کا انتخاب ایپل واچ الٹرا سے متاثر ہو کر کیا جا سکتا ہے، جو ایپل کی اسمارٹ واچ سیریز کا سب سے مہنگا ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح فولڈ ایبل آئی فون بھی کمپنی کا سب سے قیمتی اسمارٹ فون ہو سکتا ہے۔مختلف لیکس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ فولڈ ایبل آئی فون موجودہ مارکیٹ میں دستیاب دیگر فولڈ ایبل فونز سے کسی حد تک مختلف ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق فون کو کھولنے پر اس میں تقریباً 7.8 انچ کی بڑی اسکرین ہوگی جبکہ فولڈ کرنے پر اس کی بیرونی اسکرین کا سائز تقریباً 5.5 انچ ہوگا۔تکنیکی خصوصیات کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس ڈیوائس میں اے 20 پرو چپ استعمال کی جائے گی جبکہ اس میں تقریباً 5500 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری بھی دی جا سکتی ہے۔کیمرا ڈیزائن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ آئی فون ایئر سے کچھ حد تک ملتا جلتا ہوگا، تاہم اس کا ماڈیول مکمل سیاہ رنگ میں ہوگا جس میں دو کیمرے، ایک مائیکروفون اور فلیش شامل ہونے کی توقع ہے۔ مجموعی ڈیزائن کے لحاظ سے یہ فولڈ ایبل آئی فون ظاہری طور پر آئی پیڈ پرو جیسی جھلک بھی دے سکتا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…