منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب میں وزرا کا فیول بند اور سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی

datetime 9  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پنجاب میں ممکنہ پیٹرولیم بحران کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبائی حکومت کے لیے سخت کفایتی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ہدایت جاری کی ہے کہ پیٹرولیم بحران ختم ہونے تک صوبائی وزرا کو سرکاری ایندھن فراہم نہیں کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لیے دیے جانے والے پیٹرول اور ڈیزل الاؤنس میں فوری طور پر 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔حکومت نے پروٹوکول گاڑیوں کے استعمال کو بھی محدود کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق صوبائی وزرا اور سینئر سرکاری افسران کے ہمراہ سیکیورٹی کی ناگزیر ضرورت کے تحت صرف ایک گاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے سرکاری دفاتر میں اخراجات کم کرنے کے لیے ورک فرام ہوم پالیسی بھی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت صرف ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضر ہوگا جبکہ بیشتر سرکاری امور آن لائن طریقے سے انجام دیے جائیں گے۔ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ای بزنس سروسز اور “مریم کی دستک” پروگرام کے تحت خدمات جاری رہیں گی۔حکومتی اجلاس اب زیادہ تر آن لائن یا ٹیلی کانفرنس کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سرکاری سطح پر ہونے والی بیرونی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ثقافتی میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لیے ڈسٹرکٹ پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دیا ہے، پی آئی بی کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…