جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

جیٹ فیول میں بڑا اضافہ، ایئرلائنز کے کرایے بڑھنے کا امکان

datetime 7  مارچ‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان نے کمرشل پروازوں کے طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جی پی ون فیول کی قیمت بھی بڑھا دی۔

حکومت نے طیاروں کے استعمال کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس سے جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے سے بڑھ کر 342.37 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فی صد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس سے ایئرلائنز کے کرایوں میں 5 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافے کا امکان ہے، ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایئرلائنز اخراجات پورے کرنے کے لیے لازمی کرائے بڑھائیں گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے، ایک لیٹر پٹرول 321 روپے 17 پیسے کا ہو گیا، ایک لیٹر ڈیزل 335 روپے 86 پیسے کا ہو گیا، مٹی کا تیل 130 روپے 8 پیسے مہنگا ہو کر 318 روپے 81 پیسے لیٹرہو گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کے پہلے سے موجود ذخیرے کی قیمت میں اچانک بڑے اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان اٹھنے کا شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے، مصنوعات اور سروسز فراہم کرنے والے اپنی قیمتیں بڑھا رہے ہیں لیکن سارا بوجھ عوام اور مزدوروں پر آ گیا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…