منگل‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2026 

پٹرولیم بحران، پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام پر کرایہ بم گرا دیا

datetime 7  مارچ‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا۔

پبلک ٹرانسپورٹرز نے تین سو روپے سے600 روپے تک کرایوں میں اضافہ کر دیا، لاہور سے اسلام آباد کرایہ 2600 سے بڑھا کر 3000 کر دیا گیا، لاہور سے پشاور کا کرایہ 2890 سے 3500 کر دیا گیا۔لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1300 سے بڑھا کر 1550 روپے کر دیا گیا، لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1200 سے 1350 کر دیا گیا، لاہور سے کراچی کا کرایہ 8000 سے 8600 روپے کر دیا گیا۔لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 8650 سے 9200 روپے کر دیا گیا، لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 4000 سے بڑھا کر 4250 روپے کر دیا گیا،

لاہور سے مری کا کرایہ 2790 روپے سے بڑھا کر 3300 روپے کر دیا گیا۔لاری اڈے پر موجود مسافروں نے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے، کبھی کہیں خوشی غمی پر جانا بھی امتحان سے کم نہیں ہے، غریب آدمی اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلائے یا سفر کرے۔ٹرانسپورٹروں نے موقف اپنایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ سپئیر پارٹس بھی مہنگے ہوئے ہیں، اگر کرایوں میں اضافہ نہ کریں تو گاڑیاں بند کرنے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول کی قیمت فوری کم کرے ورنہ مہنگائی کا سیلاب آ جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…