جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

مشرق وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

datetime 7  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں امریکا کی مشکلات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل تقریباً 88 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو ہاہے ،اس دوران قطر کے وزیر توانائی نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ خدشہ ہے کہ خلیجی خطے کے تیل پیدا کرنے والے ممالک چند ہفتوں یا حتیٰ کہ چند دنوں میں تیل کی پیداوار روک سکتے ہیں۔قطری وزیر توانائی کے مطابق اگر جنگ فوری طور پر ختم بھی ہو جائے تو توانائی کی ترسیل کو معمول پر آنے میں کئی ہفتوں سے مہینوں تک کا وقت لگ سکتا ہے، جس کے باعث عالمی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…