منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے خط کے ذریعے حکومت کو خبردار کر دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے خط کے ذریعے حکومت کو خبردار کر دیا۔

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں مقامی ریفائنریز کی وعدوں سے انحراف پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ صورتحال درست نہ کی گئی تو ایندھن کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، پروڈکٹ جائزہ اجلاس میں طے شدہ مقدار کے مطابق سپلائی نہیں دی گئی، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اسی یقین دہانی پر اپنی منصوبہ بندی کی تھی۔چیئرمین آئل مارکیٹنگ کمپنیز طارق وزیر علی نے خط میں لکھا کہ بیشتر کمپنیوں نے درآمدی کارگو منگوانے کا انتظام نہیں کیا تھا، ان کو امید تھی کہ مقامی ریفائنریز طے شدہ مقدار فراہم کریں گی لیکن ریفائنریز نے اچانک نیا تقسیم نظام متعارف کروا دیا۔طارق وزیر علی نے مزید لکھا کہ نئے نظام کے تحت کمپنیوں کو کم مقدار میں مصنوعات فراہم کی جا رہی ہیں، فوری متبادل سپلائی کے ذرائع بھی اس وقت دستیاب نہیں، مناسب ذخیرہ ہونے کے باوجود ریفائنریز کم سپلائی دے رہی ہیں۔

چیئرمین آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق لازمی 21 دن کا ایندھن ذخیرہ تیزی سے کم ہو رہا ہے، سپلائی کم ہونے سے آئندہ دنوں میں ایندھن کا ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہو سکتا ہے، قلت کی صورت میں قانونی ذمہ داری ریفائنریز اور نگران ادارے پر ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…