بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، پاکستان میں پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

datetime 3  مارچ‬‮  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل ایک ہی روز میں تقریباً 5.79 فیصد مہنگا ہو کر 77.09 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ ایران پر امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے بعد مجموعی طور پر تیل کی قیمتوں میں لگ بھگ 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے قیمت 80 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل متاثر ہوئی تو خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک بھی جا سکتی ہے۔توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں اضافے کے باعث پاکستان میں آئندہ پندرہ روزہ جائزے کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے، جبکہ ڈیزل 20 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

اگر خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر چلا گیا تو مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…