منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستان میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ؟

datetime 28  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ملک میں پیٹرول کی دستیابی سے متعلق خدشات سامنے آ رہے تھے،

تاہم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اس حوالے سے وضاحت جاری کر دی ہے۔اوگرا کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں اور کسی قسم کی قلت کا فوری خطرہ نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک کے پاس کم از کم 28 دن کے لیے ایندھن کا اسٹاک دستیاب ہے، جو قومی ضرورت سے بھی زیادہ ہے۔ حکام نے عوام کو اطمینان دلایا کہ سپلائی کا نظام معمول کے مطابق جاری ہے۔دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب میں ایک حملے کے نتیجے میں لڑکیوں کے ایک پرائمری اسکول کو نقصان پہنچنے اور متعدد طالبات کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ابوظبی میں ایرانی بیلسٹک میزائل کے ملبے سے ایک ایشیائی شہری جان کی بازی ہار گیا۔شمالی اسرائیل میں بھی ایرانی میزائلوں کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد ان کا ملبہ ایک نو منزلہ عمارت پر گرنے سے کم از کم ایک شخص زخمی ہوا اور ایک اپارٹمنٹ کو شدید نقصان پہنچا۔تاحال دونوں ممالک کے درمیان جاری جھڑپوں میں مزید ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم عالمی میڈیا کی توجہ اس وقت ایران پر اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملوں اور اس کے بعد کی صورتحال پر مرکوز ہے۔ ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل کے علاوہ خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…