جمعہ‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2026 

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی پریشانی ختم

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ان کی طبی سہولتیں فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک درخواست گزاروں کو بلا رکاوٹ علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔یہ درخواست ایئر لیگ کے رہنما شمیم اکمل اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قومی ایئرلائن کو پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کیے جانے کے بعد اس کے اثاثے اور واجبات ایک ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دیے گئے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولتیں State Life Insurance Corporation کے سپرد کر دی ہیں۔وکیل کے مطابق یہ اقدام PIA Corporation Act 2016 سے متصادم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے معاہدے کے تحت پنشنرز کو مخصوص اسپتالوں اور ادویات تک محدود کر دیا گیا، جو ان کے حقوق کے منافی ہے۔عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…