جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں سماعت مکمل

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی اور ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی تھی۔سماعت میں بریفنگ دی گئی کہ جنوری میں 8 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ بریفنگ کے مطابق جنوری میں فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 10 روپے 39 پیسے تھا تاہم اصل فی یونٹ فیول لاگت 12 روپے 17 پیسے رہی۔سی پی پی اے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ پن بجلی سے کم پیداوار اور کھپت زیادہ رہنے کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا۔ممبر نیپرا پنجاب آمنہ احمد نے سماعت کے دوران کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ ہمیں تو بہتری کی امید تھی مگر چیزیں الٹی طرف جا رہی ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جنوری میں فرنس آئل والے پلانٹس کیوں چلائے گئے؟حکام نے جواب دیا کہ پیک ڈیمانڈ بڑھنے سے طلب پوری کرنے کے لیے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔

ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ جو اضافہ مانگا گیا ہے اس کی وجہ فرنس آئل کا استعمال ہے۔ آمنہ احمد نے ایک بار پھر کہا کہ ابھی تک جو سوچا ہوا تھا چیزیں اس کے الٹ ہی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے تحت اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…