منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ایک سال میں قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان پہنچا دیا

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے،

جس کے مطابق مذکورہ کمپنیوں نے قومی خزانہ کو ایک سال میں 472 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کی ناقص کارکردگی سے قومی خزانے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ 25-2024 کے مطابق ایک سال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان پہنچایا، جو ترسیل، تقسیم اور کم وصولیوں کی مد میں ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ترسیل اور تقسیم نقصانات کی مد میں ایک سال میں 265 ارب روپے کا خسارہ ریکارڈ جب کہ بلوں کی کم وصولی کے باعث مزید 207 ارب روپے کا نقصان ہوا، جس کی وجہ سے مجموعی طور پر 472 ارب روپے کا بوجھ قومی خزانے پر منتقل ہوا ہے۔ تقسیم کار کمپنیاں مقررہ ٹی اینڈ ڈی نقصانات کا ہدف حاصل نہ کر سکیں۔

نیپرا نے رپورٹ میں بتایا کہ ڈسکوز بجلی کے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں، ترسیل اور تقسیم کے نقصانات پاور سیکٹر کے لیے ایک مستقل چیلنج ہے۔نیپرا نے بڑھتے لائن لاسز اور کم ریکوری پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے بجلی شعبے میں فوری اور موثر اصلاحات کی ضرورت پر زور اور بہتر کارکردگی کے لیے ڈسکوز کو سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…