پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

بیرون ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!

datetime 25  فروری‬‮  2026 |

اسلام آ باد (نیوز ڈ یسک)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے شہر میں قائم ایک جعلی ٹریول ایجنسی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مبینہ فراڈ نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔

چھاپے کے دوران اہم دستاویزات اور متعدد قابلِ اعتراض اشیاء برآمد کر لی گئیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گلشنِ اقبال کے علاقے میں واقع دفتر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 8 پاکستانی پاسپورٹس، 2 چیک بکس اور 3 سرکاری نوعیت کی مہریں قبضے میں لی گئیں۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کے ورک ایگریمنٹس اور دیگر کاغذات بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم اینڈریو رابرٹ سے جب کاروباری لائسنس طلب کیا گیا تو وہ کوئی قانونی دستاویز پیش نہ کر سکا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر خطیر رقوم وصول کرتے اور غیرقانونی طریقوں سے بھجوانے کا دعویٰ کرتے تھے۔

حکام نے مزید انکشاف کیا کہ مذکورہ ایجنسی کا مالک متحدہ عرب امارات میں بھی اسی طرز کا کاروبار چلا رہا ہے۔کارروائی کے نتیجے میں مرکزی ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…