اتوار‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

مسلم ملک میں 25 سے 28 فروری تک چار روزہ تعطیلات

datetime 25  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — دنیا بھر میں ماہِ رمضان عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے،

اسی دوران کویت میں شہریوں کو عبادات اور خاندانی مصروفیات کے لیے مسلسل چار دن کی تعطیلات میسر آ گئی ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کی حکومت نے قومی دن اور یومِ آزادی کے موقع پر 25 اور 26 فروری، بدھ اور جمعرات، کو سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کے باقاعدہ اجلاس میں کیا گیا جس کی سربراہی وزیر اعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح نے کی۔واضح رہے کہ کویت میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور ہفتہ کو ہوتی ہے، اس طرح بدھ سے ہفتہ تک چار روزہ وقفہ بن گیا ہے جس سے شہریوں کو طویل آرام کا موقع مل گیا۔اعلامیے کے مطابق ان دو دنوں میں تمام وزارتیں، سرکاری محکمے اور پبلک اتھارٹیز بند رہیں گی، جبکہ سرکاری دفاتر اتوار یکم مارچ سے دوبارہ معمول کے مطابق کام شروع کریں گے۔

البتہ وہ ادارے جہاں خدمات کا تسلسل ناگزیر ہے، وہاں عوامی ضرورت کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ اہم امور متاثر نہ ہوں۔

یہ تعطیلات ہر سال ملک میں قومی شناخت اور آزادی کی یاد تازہ کرنے کے لیے منائی جاتی ہیں، اور پورے ملک میں ان ایام کو جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Mind The Gape


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…