اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی فون 18 اور آئی فون فولڈ کب لانچ ہو رہے ہیں؟

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئی فون کے شوقین افراد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر آئی فون 18 پرو سیریز اور

فولڈ ایبل آئی فون رواں سال ستمبر میں بیک وقت متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔ماضی کی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ایپل اپنی آئندہ آئی فون 18 سیریز کی حکمتِ عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے پہلے صرف پرو ماڈلز پیش کرے گا اور بنیادی ماڈلز کی لانچ اگلے برس تک مؤخر کر دے گا۔ تاہم تازہ رپورٹ بتاتی ہے کہ کمپنی اپنے پہلے فولڈ ایبل فون کو بھی انہی پرو ماڈلز کے ساتھ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر سامنے آنے والی ایک پوسٹ کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کی اسکرین جولائی میں بڑے پیمانے پر تیار ہونا شروع ہو جائے گی۔ یہ شیڈول اس لیے اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اسی عرصے میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے ڈسپلے بھی پیداوار کے مرحلے میں داخل ہوتے ہیں۔ایپل کے روایتی پراڈکٹ سائیکل کو مدنظر رکھا جائے تو جولائی میں ماس پروڈکشن شروع ہونا عموماً ستمبر کے اوائل میں لانچ ایونٹ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

اگر تمام مراحل منصوبے کے مطابق مکمل ہوئے تو کمپنی ستمبر میں پرو ماڈلز کے ساتھ اپنے پہلے فولڈ ایبل فلیگ شپ کی باضابطہ رونمائی کر سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…