جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

آئی فون صارفین کے لیے اچھی خبر ، ایپل کا پاکستان میں آئی فونز بنانے کا فیصلہ

datetime 21  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پاکستان میں آئی فون کی تیاری کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یہ پیش رفت حکومت کی جانب سے مجوزہ “موبائل اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ فریم ورک” کے تحت دی جانے والی مراعات کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او حماد علی منصور کے مطابق ایپل نے پاکستان میں پروڈکشن شروع کرنے کے لیے تین اہم شرائط رکھی ہیں:

زمین کی فراہمی رعایتی نرخوں پر۔

8 فیصد پرفارمنس انسینٹو (موجودہ مینوفیکچررز کو 6 فیصد مل رہا ہے)۔

دو سے تین سال پرانے آئی فونز کی مرمت اور دوبارہ برآمد (Refurbishing) کی اجازت۔

حماد علی منصور کے مطابق ایپل پاکستان میں پرانے آئی فونز کی مرمت کر کے دوبارہ برآمد کرے گا، جس سے پہلے سال تقریباً 100 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ پہلے سال مقامی پرزہ جات کا استعمال موبائل فونز میں 12 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد، اور بعد میں 50 فیصد تک لے جایا جائے۔

مزید برآں، حکومت کا ارادہ ہے کہ 1 لاکھ روپے سے زائد قیمت والے فونز پر 6 فیصد ایکسپورٹ لیوی عائد کی جائے، جس سے حاصل ہونے والے 62 ارب روپے ٹیکنالوجی کی مقامی تیاری میں استعمال ہوں گے۔ جبکہ 50 سے 60 ہزار روپے کے فونز پر کوئی لیوی عائد نہیں ہوگی۔

حماد علی منصور نے یہ بھی بتایا کہ لاہور میں ایک کمپنی مقامی طور پر آلٹو جیسی چار پہیوں والی الیکٹرک کار تیار کرنے کے لیے پلانٹ لگا رہی ہے، جس کی قیمت 7 سے 8 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔ حکومت ای بائیکس کی طرح اب چار پہیوں والی گاڑیوں پر بھی 40 فیصد سبسڈی دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ الیکٹرک موٹر گاڑیوں کی مقامی صنعت کو فروغ مل سکے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…